: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی شادی کے لئے دعوت دی- اس موقع پر ایشانت کے ساتھ ان کی منگیتر پرتیما سنگھ بھی موجود تھیں. ایشانت شرما اور پرتیما نو دسمبر کو دہلی میں شادی کریں گے- پرتیما سنگھ باسکٹ بال
کھلاڑی ہے-
غور طلب ہے کہ ایشانت اور پرتیما نے گذشتہ 19 جون کو منگنی کی تھی. اس کے پہلے کرکٹر یوراج سنگھ نے بھی اپنی شادی کی دعوت وزیر اعظم کو دی تھی . ایشانت کی شادی میں کرکٹ کھلاڑیوں اور بڑی شخصیات کے پہنچنے کی توقع ہے.
شادی کی اہم تقریب دہلی میں ہونا ہے جبکہ کچھ رسومات وارانسی میں ہوں گی. ایشانت کی منگیتر پرتیما بنیادی طور پر وارانسی کی رہنے والی ہیں.